#LIVEANDLETTOLIVE سب پارٹیاں کہتی ہیں کےپی کےمیں دھاندلی ہوئی تو ہوئی ہوگی، عمران خا اسلام آباد ……..تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں جب سب پارٹیاں کہتی ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، تو ہوئی ہوگی، سب مل بیٹھیں اوردوبارہ الیکشن کا فیصلہ کرلیں ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت میٹرو کی بجائے تعلیم، انصاف اور سیکورٹی پر توجہ دے، وفاقی حکومت کے بجٹ سے غریبوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔ ان کاکہنا ہے کہ اگر تمام پارٹیاں کہہ رہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی توہوئی ہوگی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےایک ارب درخت لگانے سے متعلق تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا ہے کہ وفاق نے صوبہ خیبرپختونخوا کواس کے حصے کی رقم کا صرف 19فیصد ادا کیا ہے، وفاقی بجٹ میں غریب افرادکو ریلیف نہیں ملے گا، میٹرونہیں عوام کو تعلیم، سستا انصاف اور سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ٹمبر مافیا حکومت اور سیاستدانوں سے زیادہ مضبوط ہے، ان کےخلاف سخت کارروائی کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا جماعت اسلامی سمیت تمام پارٹیا...