#LIVEANDLETTOLIVE
ملتان : پی پی 196پر ضمنی انتخاب،پولنگ کا وقت ختم
تاریخ اشاعت : ن
ملتان………… ملتان میں پی پی 196پر ضمنی انتخاب کے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، بیلٹ باکس سیل کر دیئے گئے۔ملتان کے حلقے پی پی 196 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 315 ہے، 133 پولنگ اسٹیشزز پر ووٹ ڈالے گئے ہیں، ضمنی انتخاب میں 14 امیدواروں نے حصہ لیا، اصل مقابلہ رانا محمود الحسن ، رانا عبدالجبار اور چوہدری محمد حسین آرائیں میں ہوا۔ رانا محمود الحسن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، رانا عبدالجبارکا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری محمد حسین آرائیں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ پی پی 196 کی نشست چودھری عبدالوحید آرائیں کی نا اہلی پر خالی ہوئی تھی۔
Comments
Post a Comment