#LIVEANDLETTOLIVE
خیبر پختونخوا: غیر سرکاری نتائج، پی ٹی آئی 109 ضلعی نشستیں لیکر آگے
پشاور …..خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع کونسل پر پی ٹی آئی 109 نشستوں کے ساتھ آگے، ن لیگ 51 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، اے این پی ، جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف میں سخت مقابلہ جاری ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد غیر سرکاری نتائج کی آمد جاری ہے اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے دوسرے نمبر پر51نشستوں کے ساتھ ن لیگ ہے،آزاد امیدواروں بھی تعداد میں جیتے ہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی کافی نشستیں حاصل کی ہیں۔تاہم پیپلز پارٹی کی وہی پوزیشن رہی جو عام انتخابات میں تھی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جیتنے والے امیدوار اور انکے حامی اپنی فتح کا جشن منارہے ہیںجبکہ ہارنے والوں کو شکایت ہے کہ انتخابات شفاف نہیں تھے صوبائی حکومت انتخابات کے انتظامات اور نتائج پر مطمئن دکھائی دے رہی ہے۔
Comments
Post a Comment