#LIVEANDLETTOLIVE
کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس جاری
کوئٹہ……..عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتما م کوئٹہ میں گوادر کاشغر روٹ کی مبینہ تبدیلی کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔کوئٹہ میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کررہے ہیں، کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، بلوچستان نیشنل پارٹی،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی،مسلم لیگ ق،پاکستان تحریک انصاف، جے یو آئی س،بلوچستان بار اور انجمن تاجران کے رہنما شریک ہیں۔ کانفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ایک اہم معاملے پر آل پارٹیز پانفرنس بلائی ہے۔ بلوچستان کے عوام اقصادی راہداری کی تبدیلی کو بالاباغ اور ون یونٹ سمجھتے ہیں، گوادر کاشغر روٹ تبدیل ہونے نہیں دینگے،پرانا روٹ بحال کیا جائے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی (س) کے رہنما عبدالواحد بازئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے لئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ہمارا کسی صوبے یا فرد کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہے ہم اپنے حقوق کی فراہمی اور پسماندگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی میر حمل کلمتی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کاشغر روٹ کے معاہدوں پر وزیر اعلی بلوچستان کے بجائے وزیر اعلی پنجاب کے دستخط ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کے عوام ترمی کے خلاف نہیں تاہم ایسی ترقی قبول نہیں جس میں اپنوں کے بجاے غیروں کو فائدہ ہو۔ کیونکہ پاک چائنہ کے 45ملین روپے کے معاہدوں میں بلوچستان کو صرف 2 ملین روپے کے منصوبے فراہم کئے گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment