Skip to main content

latest update of result in local body in kpk

#LIVEANDLETTOLIVE

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی نے ضلع کونسل کی134نشستیں جیت لیں

پشاور …..خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی کل 978نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 134سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہے ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک ضلع کونسل کی 462نشستوں کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔نتائج کے مطابق آزادہ امیدواردوسرے نمبر پر ہیں جنہوں اب تک 82 سیٹیں اپنے نام کرلی ہیں جبکہ تیسرے نمبر جمعیت علما اسلام ہے، جس نے 65نشستیں حاصل کرلی ہیں ۔ن لیگ 54 ،جماعت اسلامی 51جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ضلع کونسل پر واضح برتری حاصل ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 134نشستیں حاصل کرکے آگے ہے جبکہ جمعیت علما اسلام ،جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی ،ن لیگ کے بھی کافی امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں ۔تاہم پیپلز پارٹی کی وہی پوزیشن رہی جو عام انتخابات میں تھی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جیتنے والے امیدوار اور انکے حامی اپنی فتح کا جشن منارہے ہیں۔جبکہ ہارنے والوں کو شکایت ہے کہ انتخابات شفاف نہیں تھے صوبائی حکومت انتخابات کے انتظامات اور نتائج پر مطمئن دکھائی دے رہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

guys only four yours are remaining

#LIVEANDLETTOLIVE پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا تاریخ اشاعت :  22  مئ  2015 ل لاہور………لوٹ آیا وہ دن جس کا تھا چھ سال سے انتظار ، غیر ملکی ٹیم پھر ایک بار پاکستانی گراؤنڈ میں اترے گی ،قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا ۔کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے ۔رپورٹ کے مطابقزمبابوے کرکٹ ٹیم کی گرم جوشی سے پاکستان کے میدانوں پر چھ سال سے جمی انتظار کی برف پگھل گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج مقابلہ ہے دونوں ٹیموں کا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں،کھلاڑی پُر عزم بھی ہیں اور پرُجوش بھی۔اپنے میدانوں پر اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع کوئی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ شائقین بھی بے چینی سے میچ کے انتظار میں ہیں۔آج کے میچ میں پہلی گیند گرتے ہی دُنیا کو پیغام پہنچ جائے گا کہ یہ ملک نہ صرف کرکٹ کے لیے محفوظ ہے بلکہ یہاں کے شائقین بھی مہمانوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔

READ TAKA TUK.2/8