#LIVEANDLETTOLIVE
ایف آئی اے نے ایگزیکٹ سے جعلی ڈگری، سرٹیفیکٹس برآمد کرلئے
کراچی……….ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ایگزیکٹ کے دفتر سے جعلی ڈگری اور سرٹیفیکٹس قبضے میں لے لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اےکارپوریٹ کرائم سرکل کی ٹیم نے آئی ٹی کمپنی ایگزیکٹ کے کراچی میں موجود دفتر سے جعلی ڈگری اور سرٹیفیکٹس قبضے میں لےلئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ قبضے میں لئے جانے والے سرٹیفیکٹس طلبا کو جاری کیے جانے تھے۔قبضے میں لیے جانے والی تعلیمی اسناد میں یونیورسٹی اور ہائیر کالجز کے سرٹیفیکٹس شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے آفس سے اسٹیمپ بنانے والی الیکٹرونک مشین بھی قبضے میں لی ہے۔
Comments
Post a Comment