Skip to main content

VIOLATION IN LOCAL BODY

#LIVEANDLETTOLIVE

                       Mian-Iftikhar_l.jpg         

پی ٹی آئی کارکن ہلاک،اے این پی رہنما میاں افتخار اور محافظ گرفتار

نوشہرہ ……نوشہرہ کے علاقے پبی میں جشن کے دوران پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت پر سابق صوبائی وزیراور اے این پی سیکرٹری جنرل میاں افتخار اور محافظ کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ میاں افتخار کا واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔پولیس کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل پبی میں تحریک انصاف کےجلوس پرفائرنگ سےایک شخص کی ہلاکت ہوگیا، جس پر پولیس نے صوبائی وزیر میاں افتخار اور ان کے محافظ کیخلاف قتل ،اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں دفتر سے گرفتار کرلیا ہے۔سابق صوبائی وزیر نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےامیدوارالیکشن میں شکست کےبعدواپس گھرچلےگئےتھے،جاں بحق شخص اپنے ہی حامیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھ پر جان لیوا حملہ ہوا ،جسے پاک فوج نے ناکام بنایا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

guys only four yours are remaining

#LIVEANDLETTOLIVE پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا تاریخ اشاعت :  22  مئ  2015 ل لاہور………لوٹ آیا وہ دن جس کا تھا چھ سال سے انتظار ، غیر ملکی ٹیم پھر ایک بار پاکستانی گراؤنڈ میں اترے گی ،قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا ۔کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے ۔رپورٹ کے مطابقزمبابوے کرکٹ ٹیم کی گرم جوشی سے پاکستان کے میدانوں پر چھ سال سے جمی انتظار کی برف پگھل گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج مقابلہ ہے دونوں ٹیموں کا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں،کھلاڑی پُر عزم بھی ہیں اور پرُجوش بھی۔اپنے میدانوں پر اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع کوئی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ شائقین بھی بے چینی سے میچ کے انتظار میں ہیں۔آج کے میچ میں پہلی گیند گرتے ہی دُنیا کو پیغام پہنچ جائے گا کہ یہ ملک نہ صرف کرکٹ کے لیے محفوظ ہے بلکہ یہاں کے شائقین بھی مہمانوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔

READ TAKA TUK.2/8