#LIVEANDLETTOLIVE
پشاور: بیک وقت جماعتی وغیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات آج ہونگے
پشاور…….خیبر پختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹ آج ڈالے جائیں
گے۔ 1کروڑ 31لاکھ سے زیادہ ووٹرز کے لیے 11000سے زیادہ پولنگ اسٹیشن بنائے
گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر خیبر پختو نخوا میں بلدیاتی انتخابات
کا انعقاد کیا جارہا ہے، پولنگ 8بجے صبح شروع ہوگی اور 5بجے تک جاری رہے
گی۔ شہری اور دیہی علاقوں میں الگ الگ ویلج اور نیبرہڈ کونسلز متعارف کرانے
کی وجہ سے یہ ماضی کے برعکس زیادہ بڑے انتخابات ہیں، جن میں 1کروڑ 31لاکھ
سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے 41ہزار 762نمائندوں کو ویلج
یا نیبرہڈ، تحصیل یا ٹاونز اور ضلع کونسلز میں نمائندگی کے لئے منتخب کریں
گے۔ جس کے لئے صوبے میں 11211پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، ویلج اور نیبرہڈ
کونسل کی سطح پر یہ انتخابات غیر جماعتی، جبکہ تحصیل یا ٹاونز اور ضلع کی
سطح پر جماعتی بنیادوں پر ہورہے ہیں۔ صوبے میں ضلع وتحصیل کونسلز کی
978نشستوں پر 10ہزار 960امیدواروں میں مقابلہ ہے، ضلع وتحصیل کے لئے قومی
وصوبائی اور علاقائی سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار میدان میں اتار رکھے
ہیں۔ ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی خانوادوں کے درجنوں چشم وچراغ تحصیل وضلع
نظامت حاصل کرنے کی، اس دوڑ میں شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment