Skip to main content

RESULT OF LOCAL BODY

#LIVEANDLETTOLIVE


بلدیاتی انتخابات: کے پی کی نامورسیاسی شخصیات کے رشتے داروں کے نتائج آگئے

بلدیاتی انتخابات: کے پی کی نامورسیاسی شخصیات کے رشتے داروں کے نتائج آگئے
پشاور: خیبرپختونخوا میں 10 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں اکتالیس ہزار سات سو باسٹھ نشستوں کیلئے ووٹرزنے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات میں صوبے کے کئے نامور سیاست دانوں کے رشتے دار بھی میدان میں تھے اور کہیں کہیں تو صورتحال یہ تھی کہ دونوں جانب ہی نامورشخصیات اپنے رشتے دار کا سیاسی قد بڑھانے کے لئے میدان میں تھیں۔
خیبرپختونخواہ کے گورنرمہتاب عباسی کے صاحبزادے شمعون خان یارعباسی نے ایبٹ آباد میں ضلع کونسل کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرضلع کونسل کی نشست اپنے نام کی۔
ایبٹ آباد سے ہی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی کے بھائی طاہرجاوید عباسی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرضلع کونسل کی نشست جیت گئے۔
سابق وزیرپیٹرولیم امان خان جدون کے بیٹے علی خان جدون پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرضلع کونسل کی نشست پرکامیاب رہے۔
تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدرزمان کے بھائی سردار گوہرزمان کو بلدیاتی انتخابات میں اپنے مقابل کے سامنے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی کے بردارِنسبتی سردارعمیرانورکو ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی کے سردارشیر بہادرخان نے بطور آزاد امیدوار شکست دی۔
نتائج کا سلسلہ تاحال جاری ہے اورجیسے جیسے نتائج آتے جائیں گے یہ خبراپڈیٹ ہوتی رہے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

story of LB election in KPK

#LIVEANDLETTOLIVE خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ سے1شخص ہلاک 10زخمی پشاور …..خیبرپختونخوا میں جاری بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں بدنظمی ،فائرنگ ،دھینگا مشتی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ10افراد زخمی ہوگئے ہیں ،امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے میروزئی پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیاجبکہ دیگر 2افراد زخمی ہیں ۔ادھرایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر چار،لوئر دیر ، چارسدہ اور پشاور کے علاقے ناساپہ میں فوجی دستے پہنچ گئے۔بدنظمی ،فائرنگ اور جھگڑوں کے باعث پولنگ کا عمل کئی بار تعطل کا شکار ہوا ۔پشاور میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے حوالےسے عوامی سطح پر کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ تاہم پولنگ کا عمل پیچیدہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے ناساپہ میں 3،کاکشال میں3، پلوسی میں ایک اور حسن گڑھی میں ایک شخص زخمی ہوا، کشیدگی کی وجہ سے اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل بھی بار بارتعطل کا شکار رہا۔