Skip to main content

`ik offer new election in kpk

#LIVEANDLETTOLIVE

عمران خان کی خیبر پختونخوا میں دوبارہ الیکشن کرانے کی پیشکش

اسلام آباد …..پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اتنا بڑا بلدیاتی الیکشن نہیں ہواجیسا خیبرپختونخوا میں ہوا،دھاندلی کے الزامات پر صوبے میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تمام جماعتوں نے حصہ لیا ،تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کی تو دھاندلی کا شور مچایا گیا ،اگر الیکشن ٹھیک نہیں ہوا تو ہم فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے الیکشن کمیشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

story of LB election in KPK

#LIVEANDLETTOLIVE خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ سے1شخص ہلاک 10زخمی پشاور …..خیبرپختونخوا میں جاری بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں بدنظمی ،فائرنگ ،دھینگا مشتی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ10افراد زخمی ہوگئے ہیں ،امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے میروزئی پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیاجبکہ دیگر 2افراد زخمی ہیں ۔ادھرایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر چار،لوئر دیر ، چارسدہ اور پشاور کے علاقے ناساپہ میں فوجی دستے پہنچ گئے۔بدنظمی ،فائرنگ اور جھگڑوں کے باعث پولنگ کا عمل کئی بار تعطل کا شکار ہوا ۔پشاور میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے حوالےسے عوامی سطح پر کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ تاہم پولنگ کا عمل پیچیدہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے ناساپہ میں 3،کاکشال میں3، پلوسی میں ایک اور حسن گڑھی میں ایک شخص زخمی ہوا، کشیدگی کی وجہ سے اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل بھی بار بارتعطل کا شکار رہا۔