Skip to main content

plastien , israil and usa

#LIVEANDLETTOLIVE

فلسطین میں قیام امن کیلئے اسرائیل کو زیادہ عملی اقدامات کرنا ہونگے، باراک اوباما

واشنگٹن………امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ فلسطین میں قیام امن کے لیے اسرائیلی رہنمائوں کو زیادہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیلی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے باقی رہ جانے والے دور صدارت کے دوران انہیں اس بات کی کوئی امید نظر نہیں آتی کہ وہ مسئلہ فلسطین حل ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام اور فلسطینیوں کے ساتھ قیام امن کے لیے اسرارئیلی رہنمائوں کو مزید عملی اقدامات کرنا ہوں گے، لیکن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ امن نہیں چاہتے۔ صدر اوباما نے کہا کہ امریکا اقوام متحدہ میں اسرائیلی کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کرسکتا ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں اس کی سیکورٹی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

story of LB election in KPK

#LIVEANDLETTOLIVE خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ سے1شخص ہلاک 10زخمی پشاور …..خیبرپختونخوا میں جاری بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں بدنظمی ،فائرنگ ،دھینگا مشتی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ10افراد زخمی ہوگئے ہیں ،امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے میروزئی پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیاجبکہ دیگر 2افراد زخمی ہیں ۔ادھرایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر چار،لوئر دیر ، چارسدہ اور پشاور کے علاقے ناساپہ میں فوجی دستے پہنچ گئے۔بدنظمی ،فائرنگ اور جھگڑوں کے باعث پولنگ کا عمل کئی بار تعطل کا شکار ہوا ۔پشاور میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے حوالےسے عوامی سطح پر کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ تاہم پولنگ کا عمل پیچیدہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے ناساپہ میں 3،کاکشال میں3، پلوسی میں ایک اور حسن گڑھی میں ایک شخص زخمی ہوا، کشیدگی کی وجہ سے اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل بھی بار بارتعطل کا شکار رہا۔