#LIVEANDLETTOLIVE
پاک چین راہداری قبول نہیں،مودی نے چین کو بتا دیا تھا،سشما سوراج
نئی دہلی…….پاکستان نے معاشی ترقی کی جانب بڑاقدم اٹھایاتوبھارت جل
گیا۔نئی دہلی نے مان لیا کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف ہے ۔اورچین
کواس معاملےپرپاکستان کےخلاف بھڑکانےکی ناکام کوشش بھی کی تھی ۔پاک چین
راہداری نے بھارتی حکومت کےدل پرآرےچلادیے،پاکستان اوراس کےسبب خطےکی ترقی
بھارت کوایک آنکھ نہ بھائی۔نوبت یہ آئی کہ دورہ چین میں بھارتی وزیراعظم
نریندرمودی اپنے دل کی جلن چینی وزیراعظم سےنہ چھپاسکےاورانہیں پاکستان
کےخلاف بھڑکانےکاہرفارمولہ آزمالیا۔نئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیاہے کہ بھارت چین اور پاکستان کے
درمیان 46 ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری منصوبے کے سخت خلاف ہے اور وزیر
اعظم نریندر مودی نے دورہ چین میں اسکی مخالفت بھی کی تھی ۔سشماسوراج کہتی
ہیں کہ بھارت نے اس منصوبے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چینی سفیر کو بھی سمن
جاری کیا تھا اور چین میں موجود بھارتی سفیر نے بھی اس مسئلے پر چینی حکومت
سے احتجاج کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر رد عمل کا
اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری
منصوبوں پر عمل کرنے کےلیے دونوں ملک پر عزم ہیں،اقتصادی راہداری منصوبوں
سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا فائدہ ہو گا۔
Comments
Post a Comment