Skip to main content

india and peace in sub countinent

#LIVEANDLETTOLIVE

جنوبی ایشیا میں تسلط جمانے کی بھارتی خواہش کا پردہ فاش

کوئٹہ……..جنوبی ایشیا میں بھارتی حاکمیت کے ناپاک ارادوں کا پردہ چاک ہوگیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی مخالفت نے خطے میں اس کی خواہش کو آشکار کردیا، دشمنوں کو پوری طاقت سے شکست دیں گے۔ کوئٹہ میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت گورنرہاؤس کوئٹہ میں کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وفاقی اور صوبائی وزرا، سول اور ملٹری قیادت سمیت سیاسی جماعتوں کےعمائدین نےشرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ مستونگ کو انتہائی افسوسنا ک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوم کو لسانیت اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرناچاہتا ہے،مگر ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری پر سب نے اتفاق کیا ہے، یہ پاکستان کے دشمنوں کی نظرمیں کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے اور وہ اس منصوبے کوناکام بنانے کے لئے بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ہیں، دشمن ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے عوام میں نفرتوں کو بڑھایاجائے اور اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔ شرکاء نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ سانحہ مستونگ بلوچستان میں صدیوں سے مل جل کر رہنے والی برادر اقوام اور قبائل کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور انہیں لڑانے کی سازش تھی جس کو سیاسی تدبر کے ذریعے زائل کردیا گیا، سارے دشمن بوریا بستر لپیٹ کر بھاگ رہے ہیں۔ کل جماعتی کانفرنس کے شرکاء روایتی ردعمل کا شکار نظر آئے۔ حزب اختلاف نے اس نشست کو محض نشستند، گفتند، برخاستند قرار دیا جبکہ حزب اقتدار سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے اس کو بہتر اور خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کی تجاویز پر عمل درآمد ہوا تو تبدیلی سب کو نظر آجائےگی۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

guys only four yours are remaining

#LIVEANDLETTOLIVE پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا تاریخ اشاعت :  22  مئ  2015 ل لاہور………لوٹ آیا وہ دن جس کا تھا چھ سال سے انتظار ، غیر ملکی ٹیم پھر ایک بار پاکستانی گراؤنڈ میں اترے گی ،قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا ۔کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے ۔رپورٹ کے مطابقزمبابوے کرکٹ ٹیم کی گرم جوشی سے پاکستان کے میدانوں پر چھ سال سے جمی انتظار کی برف پگھل گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج مقابلہ ہے دونوں ٹیموں کا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں،کھلاڑی پُر عزم بھی ہیں اور پرُجوش بھی۔اپنے میدانوں پر اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع کوئی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ شائقین بھی بے چینی سے میچ کے انتظار میں ہیں۔آج کے میچ میں پہلی گیند گرتے ہی دُنیا کو پیغام پہنچ جائے گا کہ یہ ملک نہ صرف کرکٹ کے لیے محفوظ ہے بلکہ یہاں کے شائقین بھی مہمانوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔

READ TAKA TUK.2/8