#LIVEANDLETTOLIVE
حکومتی وعدوں کے باوجود مزدور کو اس کا حق نہیں ملتا
کراچی ……حکومتی دعوں اور وعدوں کے باوجود مزدور کو اس کا حق نہیں ملتا ،تنخوہواں کی نسبت ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ان کی زندگی مشکل تر بنادی ہے۔تپتی گرمی اور مشینوں کے شور میں 8 سے 10 گھنٹے کام کرنے والے مزدور آج بھی اپنی جائز اجرت سے محروم ہیں ،حکومت کی جانب سے گزشتہ بجٹ میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 12 ہزار روپے کی گئی جو کہ ناکافی ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے بچوں کو بہتر تعلیم وصحت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور انہیں پرائیوٹ اسکولوں اور اسپتال کے خرچے برداشت کرنے پڑتے ہیں ۔ مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں کم سے کم تنخواہ 18 سے 20 ہزار روپے کی جائے تاکہ انکی مشکلا ت میں کمی ہوسکے۔
Comments
Post a Comment