Skip to main content

feature of new version of android

#LIVEANDLETTOLIVE

اینڈروئڈ کے نئے ورژن میں انقلابی فیچرز متعارف

اینڈروئڈ ایم میں شامل ایک ایپ کے ذریعے بیٹری کے استعمال میں دوگنا ذیادہ اضافہ ممکن ہوگا۔ فائل تصویر
سان فرانسسكو: فنگر پرنٹ، لامحدود تصاویر کا خزانہ، ورچول ریئلٹی اور فون کے ذریعے رقم کی ادائیگی جیسے نئے انقلابی فیچر جلد ہی گُوگل اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم (اینڈروئڈ ایم) میں شامل ہوں گے جو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں منظرِ عام پر آرہا ہے۔  
دو دن قبل گوگل نے اپنی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے لیے اب تک سب سے ذیادہ تبدیلیوں کا حامل آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا جسے ’اینڈروئڈ ایم‘ کا نام دیا گیا ہے۔ آپریٹنگ سسٹمز کے لاتعداد فیچرز چند انقلابی فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں جو یہ ہیں۔
 فنگر پرنٹس کی سہولت
اینڈروئڈ ایم میں فنگرپرنٹس فیچر کے ذریعے نہ صرف آپ اپنا فون کھول سکتے ہیں بلکہ مختلف ایپس کے لیے نام اور پاس ورڈ کی جگہ صرف فنگر پرنٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فنگر پرنٹس سے موبائل پر رقم کا محفوظ لین دین بھی کیا جاسکتا ہے۔
اینڈروئڈ رقم
گوگل ایک عرصے سے اسمارٹ فون کے ذریعے رقم کی وصولی اور منتقلی پر کام کررہا ہے جس کا عملی نمونہ آپ بہت جلد اینڈروئڈ ایم میں دیکھ سکیں گے۔ فی الحال یہ سہولت محدود ہے اور ڈویلپر براہِ راست اس سے رقم حاصل کرسکیں گے جب کہ امریکا میں چند حقیقی ( نہ کہ آن لائن) اسٹورز پر خریداری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے لیے اسٹور پر جاکر اسمارٹ فون میں موجود (نیئر فیلڈ کمیونکیشن چپ) کے ذریعے  رقم کی ادائیگی کی جاسکے گی۔
اسمارٹ فون سے گھر کنڑول کیجئے
گھر کی روشنیوں اور لاک وغیرہ کو گوگل کے اسمارٹ ہوم آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے کھولنے اور بند کرنے کی سہولت موجود ہوگی جو Brillo  کے نام سے نئے اینڈروئڈ نظام میں پیش کی جارہی ہے۔ اس کے ذریعے کم بجلی خرچ کرنے والے گھریلو آلات کو آواز کے حکم سے بھی کھولا اور بند کیا جاسکے گا۔
لاتعداد تصاویر کا ذخیرہ
گوگل کی جانب سے نئے اینڈروئڈ سسٹم میں زبردست فوٹو ایپ متعارف کی جارہی ہے جس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ لاتعداد تصاویر محفوظ اور شیئر کرسکتے ہیں جب کہ اس فیچر میں ہزاروں تصاویر کی تلاش کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
 بیٹری کی مدت میں دوگنا اضافہ
گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ اینڈروئڈ ایم میں ڈوز نامی فیچر اسمارٹ فون میں توانائی کی زبردست بچت کرسکتا ہے۔ یہ تعین کرتا ہے کہ آپ فون استعمال ہورہا ہے یا نہیں اور فون کے پروسیسنگ عمل کو روک دیتا ہے اور فون استعمال نہ ہونے کی صورت میں بیٹری سے توانائی کا بہاؤ کم کردیتا ہے۔ گوگل کے مطابق اس فیچر سے اسمارٹ فون بیٹری کا اسٹینڈ بائی وقت دوگنا کیا جاسکتا ہے۔
گتے کا ہیڈسیٹ اور ورچول ریئلٹی
گزشتہ برس اسمارٹ فون کے لیے گوگل نے بہت سستے کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ متعارف کرائے تھے جو بہت مقبول ہوئے تھے جب کہ رواں سال متعارف کرائے جانے والے نئے آپریٹنگ سسٹم (اینڈروئڈ) سے کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ کے ذریعے کسی بھی منظر کو ورچوئل ریئلٹی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ گوگل چاہتا ہے کہ ان کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ کے ذریعے کلاس روم میں طلبہ کو پڑھانے اور سکھانے کا کام کیا جائے۔ اس کے لئے صرف چھ انچ اسکرین کا فون اور کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ درکار ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

story of LB election in KPK

#LIVEANDLETTOLIVE خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ سے1شخص ہلاک 10زخمی پشاور …..خیبرپختونخوا میں جاری بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں بدنظمی ،فائرنگ ،دھینگا مشتی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ10افراد زخمی ہوگئے ہیں ،امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے میروزئی پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیاجبکہ دیگر 2افراد زخمی ہیں ۔ادھرایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر چار،لوئر دیر ، چارسدہ اور پشاور کے علاقے ناساپہ میں فوجی دستے پہنچ گئے۔بدنظمی ،فائرنگ اور جھگڑوں کے باعث پولنگ کا عمل کئی بار تعطل کا شکار ہوا ۔پشاور میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے حوالےسے عوامی سطح پر کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ تاہم پولنگ کا عمل پیچیدہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے ناساپہ میں 3،کاکشال میں3، پلوسی میں ایک اور حسن گڑھی میں ایک شخص زخمی ہوا، کشیدگی کی وجہ سے اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل بھی بار بارتعطل کا شکار رہا۔