’عالمی برادری کی رائے پختہ ہوگئی ہے کہ اسرائیل امن میں سنجیدہ نہیں‘شئر
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے عالمی برادری کی اس رائے کو مزید پختہ کردیا ہے کہ اسرائیل امن کی حمایت نہیں کرتا۔
امریکی صدر اوباما نے یہ بات اسرائیل کے چینل 2 ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کہی۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے انتخابات سے قبل کہا تھا کہ ان کے دورِ حکومت میں فلسطینی ریاست کا قیام نہیں ہو سکتا۔
اگرچہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اس بیان کے بعد اپنا موقف تبدیل کیا اور کہا کہ وہ مشروط طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں ہیں۔ تاہم صدر اوباما نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا ابتدائی بیان کافی واضح تھا۔
صدر اوباما نے کہا ’پہلے ہی عالمی برادری کا خیال ہے کہ اسرائیل دو ریاستی حل کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے۔ پھر اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان نے عالمی برادری کے اس خیال کو مزید ختہ کردیا کہ اسرائیل اس بارے میں سنجیدہ نہیں ہے۔‘
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے انتخابات جیتنے کے لیے فلسطینی ریاست کے خلاف بات کی۔ انھوں نے قوم پرست اسرائیلیوں کو متنبہ کیا تھا کہ اسرائیل میں عرب شہری بڑی تعداد میں پولنگ کے لیے جا رہے ہیں۔
نیتن یاہو کے فلسطینی ریاست کے قیام کے بیان کے بعد صدر اوباما نے کہا تھا کہ وہ اسرائیل کی جانب امریکی پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔
اسرائیلی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر اوباما نے اسرائیل کی ’خوف کی سیاست‘ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کی سیاست فلسطینیوں کے ساتھ امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
’میرے خیال میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو وہ شخص ہیں جو پہلے سکیورٹی کے بارے میں سوچنے کی جانب مائل ہیں، جو شاید سوچتے ہیں کہ امن کی بات کرنا معصومانہ ہے۔ جو فلسطینی ساتھیوں میں خوبیوں کو دیکھنے کے بجائے خامیاں دیکھتے ہیں۔ اس لیے میں اس وقت یہ سوچتا ہوں کہ یہ سیاست اور یہ خوف حکومتی پالیسیاں بنا رہی ہیں۔‘
ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر اوباما نے اسرائیلیوں سے اپیل کی کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے فوجی نہیں سفارتی پالیسی کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کرنے کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
#LIVEANDLETTOLIVE بھارت کے نیشنل پارک میں بھتہ خور ہاتھیوں کا قبضہ نئی دہلی …..بھارت کے نیشنل پارک کے ہاتھیوں نے آنے جانے والوں سے اشیاء چھیننا معمول بنا لیا۔دنیا بھر میں بھتہ خوری اور چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب پولیس ویسے ہی بہت پریشان ہے، لیکن اب انسانوں کے ساتھ ساتھ انہیں جانوروں پر بھی کڑی نظر رکھنی پڑے گی۔جی ہاں بھارتی نیشنل پارک میں لوگوں سے بھتہ طلب کرتے ان ہاتھیوں سے وہاں آنے والے سیاح بے حد پریشان ہیں۔ہاتھیوں کا یہ جھنڈ دن دھاڑے سڑک پر نکل آتا ہے اور گاڑیوں کو صرف اس ہی صورت میں جانے کی اجازت ملتی ہے جب وہ ان ہاتھیوں کو کھانے پینے کی اشیاء دیتے ہیں۔ہاتھیوں کی اس غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کے سبب نیشنل پارک کی سڑک پر ٹریفک جام معمول بن گیا ہے لیکن آخر کس میں اتنی ہمت ہے کہ ان ہاتھیوں کو روک پائے۔
#LIVEANDLETTOLIVE خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں فائرنگ سے1شخص ہلاک 10زخمی پشاور …..خیبرپختونخوا میں جاری بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف علاقوں میں بدنظمی ،فائرنگ ،دھینگا مشتی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ10افراد زخمی ہوگئے ہیں ،امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ کے میروزئی پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑ گیاجبکہ دیگر 2افراد زخمی ہیں ۔ادھرایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر چار،لوئر دیر ، چارسدہ اور پشاور کے علاقے ناساپہ میں فوجی دستے پہنچ گئے۔بدنظمی ،فائرنگ اور جھگڑوں کے باعث پولنگ کا عمل کئی بار تعطل کا شکار ہوا ۔پشاور میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے حوالےسے عوامی سطح پر کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ تاہم پولنگ کا عمل پیچیدہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ فائرنگ کی وجہ سے ناساپہ میں 3،کاکشال میں3، پلوسی میں ایک اور حسن گڑھی میں ایک شخص زخمی ہوا، کشیدگی کی وجہ سے اکثر پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کا عمل بھی بار بارتعطل کا شکار رہا۔
#LIVEANDLETTOLIVE پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا تاریخ اشاعت : 22 مئ 2015 ل لاہور………لوٹ آیا وہ دن جس کا تھا چھ سال سے انتظار ، غیر ملکی ٹیم پھر ایک بار پاکستانی گراؤنڈ میں اترے گی ،قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا ۔کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے ۔رپورٹ کے مطابقزمبابوے کرکٹ ٹیم کی گرم جوشی سے پاکستان کے میدانوں پر چھ سال سے جمی انتظار کی برف پگھل گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج مقابلہ ہے دونوں ٹیموں کا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں،کھلاڑی پُر عزم بھی ہیں اور پرُجوش بھی۔اپنے میدانوں پر اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع کوئی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ شائقین بھی بے چینی سے میچ کے انتظار میں ہیں۔آج کے میچ میں پہلی گیند گرتے ہی دُنیا کو پیغام پہنچ جائے گا کہ یہ ملک نہ صرف کرکٹ کے لیے محفوظ ہے بلکہ یہاں کے شائقین بھی مہمانوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔
Comments
Post a Comment