Skip to main content

PAK CHINA ECONOMIC CORRIDOR AND INDIA

#LIVEANDLETTOLIVE

پاک چین راہداری قبول نہیں،مودی نے چین کو بتا دیا تھا،سشما سوراج

نئی دہلی…….پاکستان نے معاشی ترقی کی جانب بڑاقدم اٹھایاتوبھارت جل گیا۔نئی دہلی نے مان لیا کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف ہے ۔اورچین کواس معاملےپرپاکستان کےخلاف بھڑکانےکی ناکام کوشش بھی کی تھی ۔پاک چین راہداری نے بھارتی حکومت کےدل پرآرےچلادیے،پاکستان اوراس کےسبب خطےکی ترقی بھارت کوایک آنکھ نہ بھائی۔نوبت یہ آئی کہ دورہ چین میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اپنے دل کی جلن چینی وزیراعظم سےنہ چھپاسکےاورانہیں پاکستان کےخلاف بھڑکانےکاہرفارمولہ آزمالیا۔نئی دلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیاہے کہ بھارت چین اور پاکستان کے درمیان 46 ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری منصوبے کے سخت خلاف ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دورہ چین میں اسکی مخالفت بھی کی تھی ۔سشماسوراج کہتی ہیں کہ بھارت نے اس منصوبے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چینی سفیر کو بھی سمن جاری کیا تھا اور چین میں موجود بھارتی سفیر نے بھی اس مسئلے پر چینی حکومت سے احتجاج کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عمل کرنے کےلیے دونوں ملک پر عزم ہیں،اقتصادی راہداری منصوبوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کا فائدہ ہو گا۔

Comments

Popular posts from this blog

STORY OF PINDI METRO

#LIVEANDLETTOLIVE AT LAST CM PUNJAB GIVES THE EXACT DATE OF INAUGURATION OF PINDI METRO
#LIVEANDLETTOLIVE ملتان : پی پی 196پر ضمنی انتخاب،پولنگ کا وقت ختم تاریخ اشاعت :  21  مئ   ن ملتان………… ملتان میں پی پی 196پر ضمنی انتخاب کے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، بیلٹ باکس سیل کر دیئے گئے۔ملتان کے حلقے پی پی 196 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 315 ہے، 133 پولنگ اسٹیشزز پر ووٹ ڈالے گئے ہیں، ضمنی انتخاب میں 14 امیدواروں نے حصہ لیا، اصل مقابلہ رانا محمود الحسن ، رانا عبدالجبار اور چوہدری محمد حسین آرائیں میں ہوا۔ رانا محمود الحسن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، رانا عبدالجبارکا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری محمد حسین آرائیں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ پی پی 196 کی نشست چودھری عبدالوحید آرائیں کی نا اہلی پر خالی ہوئی تھی۔