Skip to main content

thar coal success

#LIVEANDLETTOLIVE

تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کی کوشش 30برس بعد کامیاب

تھرپارکر ……تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کی 30 برس کی کوششیں بالآخر کامیاب ہو گئیں ،ماہرین نے زیر زمین کوئلے سے بجلی بنانے کو تجربہ کامیاب کر لیا مگر مگر کیا توانا ئی کے بحران کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔تھر کے صحرا میں زیر زمین 175ارب ٹن کوئلے کے ذخائرہیں ، جن سے توانائی کے حصول کیلئے کوششیں کئی دہائیوں سے جاری تھیں مگر عملی کام کا آغاز سال 2010ءمیں ہوا۔ 2012ءمیں وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈ کی فراہمی کے بعد کام میں تیزی آ گئی اور بالآخر ہفتہ رواں کے دوران تھر کول کے انڈر کول گیسی فی کیشن پلانٹ سے ڈاکٹر ثمر مبارک اور ان کی ٹیم نے کوئلے سے بجلی بنانے کے تجربے میں کامیابی کا تاریخی دعویٰ کیا۔ ماہرین کا کہناہے کہ زیر زمین کوئلے سے بجلی بنانے کی ٹیکنالوجی کئی ممالک میں استعمال ہورہی ہے مگر ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ صلاحیت حاصل کی گئی ہے۔ آئندہ 4 سے 5 ماہ میں10 میگا واٹ بجلی تیار کی جائیگی جو قریبی علاقے کی ضروریات پوری کر سکے گی جبکہ کوئلے کی گیس سے ڈیزل اور کھاد بھی تیار کی جاسکتی ہے۔یو سی جی پرجیکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مطلوبہ فنڈ کی فراہمی کے ذریعے 3 سال میں 100میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جا سکتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

STORY OF PINDI METRO

#LIVEANDLETTOLIVE AT LAST CM PUNJAB GIVES THE EXACT DATE OF INAUGURATION OF PINDI METRO
#LIVEANDLETTOLIVE ملتان : پی پی 196پر ضمنی انتخاب،پولنگ کا وقت ختم تاریخ اشاعت :  21  مئ   ن ملتان………… ملتان میں پی پی 196پر ضمنی انتخاب کے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، بیلٹ باکس سیل کر دیئے گئے۔ملتان کے حلقے پی پی 196 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 315 ہے، 133 پولنگ اسٹیشزز پر ووٹ ڈالے گئے ہیں، ضمنی انتخاب میں 14 امیدواروں نے حصہ لیا، اصل مقابلہ رانا محمود الحسن ، رانا عبدالجبار اور چوہدری محمد حسین آرائیں میں ہوا۔ رانا محمود الحسن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، رانا عبدالجبارکا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری محمد حسین آرائیں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ پی پی 196 کی نشست چودھری عبدالوحید آرائیں کی نا اہلی پر خالی ہوئی تھی۔