Skip to main content

india is playing double game

#LIVEANDLETTOLIVE

بھارتی وزیراعظم کی خطے میں امن کی خواہش کھوکھلی ہے،سرتاج عزیز

اسلام آباد…….مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھہ بہتر تعلقات کا خوایش مند ہے تاہم بھارت کی طرف سے امن کی بات کرنا عجیب ہے جبکہ بھارت خود پاکستان کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہو، اور کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتا ہو،مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا وژن معاشی ترقی کا وژن ہے،بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کی بہتری ہےاوراسی جذبے کے تحت وزیر اعظم پاکستان، نےاپنےبھارتی ہم منصب کی تقریب حلف بردای میں شرکت کی۔ مشیر امور خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان کی پالیسی مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کے لیے بات چیت کا لائحہ عمل اختیار کرنا ہے۔پاکستان کی پالیسی مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل میں کشمیری عوام بنیادی فریق ہیں،کشمریوں نے ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہے۔سشما سوراج کے پاک چین اقتصادی روٹ پر بیان سے حیرانی ہوئی ہے،پاک چین اقتصادی راہدای خطے کو ملانے اور لوگوں کی خوشخالی کے لئے ہے

Comments

Popular posts from this blog

CLASH BETWEEN PMLN AND PTI IN ABBOTABAD

#LIVEANDLETTOLIVE ایبٹ آباد میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، چار ہلاک بلدیاتی انتخابات کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر سے چند کلومیٹر دور پہاڑی علاقے نگاتی گاؤں میں پیش آیا۔ ایبٹ آباد صدر تھانے کے انچارج پرویز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہارے ہوئے امیدوار چوہدری ساجد نے جیتنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر اپنے ساتھیوں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس...

MEDIA MINISTER