Skip to main content

india and peace in sub countinent

#LIVEANDLETTOLIVE

جنوبی ایشیا میں تسلط جمانے کی بھارتی خواہش کا پردہ فاش

کوئٹہ……..جنوبی ایشیا میں بھارتی حاکمیت کے ناپاک ارادوں کا پردہ چاک ہوگیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی مخالفت نے خطے میں اس کی خواہش کو آشکار کردیا، دشمنوں کو پوری طاقت سے شکست دیں گے۔ کوئٹہ میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت گورنرہاؤس کوئٹہ میں کل جماعتی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وفاقی اور صوبائی وزرا، سول اور ملٹری قیادت سمیت سیاسی جماعتوں کےعمائدین نےشرکت کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ مستونگ کو انتہائی افسوسنا ک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوم کو لسانیت اور فرقوں کی بنیاد پر تقسیم کرناچاہتا ہے،مگر ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری پر سب نے اتفاق کیا ہے، یہ پاکستان کے دشمنوں کی نظرمیں کانٹے کی طرح کھٹک رہی ہے اور وہ اس منصوبے کوناکام بنانے کے لئے بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے ہیں، دشمن ایسے اقدامات کررہے ہیں جس سے عوام میں نفرتوں کو بڑھایاجائے اور اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔ شرکاء نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ سانحہ مستونگ بلوچستان میں صدیوں سے مل جل کر رہنے والی برادر اقوام اور قبائل کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور انہیں لڑانے کی سازش تھی جس کو سیاسی تدبر کے ذریعے زائل کردیا گیا، سارے دشمن بوریا بستر لپیٹ کر بھاگ رہے ہیں۔ کل جماعتی کانفرنس کے شرکاء روایتی ردعمل کا شکار نظر آئے۔ حزب اختلاف نے اس نشست کو محض نشستند، گفتند، برخاستند قرار دیا جبکہ حزب اقتدار سے تعلق رکھنے والی جماعتوں نے اس کو بہتر اور خوش آئند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کی تجاویز پر عمل درآمد ہوا تو تبدیلی سب کو نظر آجائےگی۔

Comments

Popular posts from this blog

STORY OF PINDI METRO

#LIVEANDLETTOLIVE AT LAST CM PUNJAB GIVES THE EXACT DATE OF INAUGURATION OF PINDI METRO

latest update of result in local body in kpk

#LIVEANDLETTOLIVE خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی نے ضلع کونسل کی134نشستیں جیت لیں پشاور …..خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق ضلع کونسل کی کل 978نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف 134سیٹیں جیت کر سب سے آگے ہے ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک ضلع کونسل کی 462نشستوں کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے۔نتائج کے مطابق آزادہ امیدواردوسرے نمبر پر ہیں جنہوں اب تک 82 سیٹیں اپنے نام کرلی ہیں جبکہ تیسرے نمبر جمعیت علما اسلام ہے، جس نے 65نشستیں حاصل کرلی ہیں ۔ن لیگ 54 ،جماعت اسلامی 51جیتنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ضلع کونسل پر واضح برتری حاصل ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد غیر سرکاری نتائج کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 134نشستیں حاصل کرکے آگے ہے جبکہ جمعیت علما اسلام ،جماعت اسلامی ،عوامی نیشنل پارٹی ،ن لیگ کے بھی کافی امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں ۔تاہم پیپلز پارٹی کی وہی پوزیشن رہی جو عام انتخاب...