Skip to main content

read about world largest hacking

#LIVEANDLETTOLIVE

امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر کرائم، 40 لاکھ سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری 

ڈیٹا کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، ایف بی آئی حکام، فوٹو:فائل
واشنگٹن: امریکا میں ہیکرز کی جانب سے سرکاری کمپیوٹرائزڈ نظام پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس میں سابقہ اور حاضر سروس لاکھوں سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق امریکا میں رواں برس انسانی وسائل کے اہم ادارے آفس آف پرسنل مینجمنٹ ( اوپی ایم)  اور ہوم لینڈ سیکیورٹی  کے معلوماتی نظام میں مداخلت سامنے آئی جس کے بعد ڈیٹا چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا جب کہ سرکاری کمپیوٹرائزڈ نظام پر اس سائبر حملے کو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے جس میں تقریبا 40 لاکھ سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق ایف بی آئی نے ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔ ایف بی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے میں قیمتی ڈیٹا چرایا گیا ہے تاہم ڈیٹا کی نوعیت کے بارے میں کچھ  کہنا قبل از وقت ہے۔
دوسری جانب تفتیشی حکام نے ڈیٹا چودری میں چین کےملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل چینی ہیکروں کی جانب سے امریکی کاروباری راز اور ٹیکنالوجی سے وابستہ نظام کو چرانے کی کوشش کی جاتی رہی ہیں تاہم چینی سفارت خانے کی جانب سے حکام کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

STORY OF PINDI METRO

#LIVEANDLETTOLIVE AT LAST CM PUNJAB GIVES THE EXACT DATE OF INAUGURATION OF PINDI METRO
#LIVEANDLETTOLIVE ملتان : پی پی 196پر ضمنی انتخاب،پولنگ کا وقت ختم تاریخ اشاعت :  21  مئ   ن ملتان………… ملتان میں پی پی 196پر ضمنی انتخاب کے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، بیلٹ باکس سیل کر دیئے گئے۔ملتان کے حلقے پی پی 196 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 315 ہے، 133 پولنگ اسٹیشزز پر ووٹ ڈالے گئے ہیں، ضمنی انتخاب میں 14 امیدواروں نے حصہ لیا، اصل مقابلہ رانا محمود الحسن ، رانا عبدالجبار اور چوہدری محمد حسین آرائیں میں ہوا۔ رانا محمود الحسن کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، رانا عبدالجبارکا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور چوہدری محمد حسین آرائیں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ پی پی 196 کی نشست چودھری عبدالوحید آرائیں کی نا اہلی پر خالی ہوئی تھی۔