Skip to main content

according to bbc,

این اے 122 میں انگوٹھوں کی تصدیق کی رپورٹ جمع کرا دی گئی

  • 58 منٹ پہلے
الیکشن ٹربیبونل نے اِنتخابی عذرداری پر مزید کاروائی 16 مئی تک ملتوی کر دی ہے
پاکستان میں قومی سطح پر کوائف اکھٹا کرنے کے ادارے نادرا نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے حوالے سے اپنی رپورٹ لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے دفتر میں جمع کروا دی ہے۔


سنیچر کو نادرا کی جانب سے جمع کروائی جانے والی یہ رپورٹ تقریباً 800 صفحات پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن ٹربیونل قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دائر اِنتخابی عذرداری پر سماعت کر رہا ہے۔
نادرا کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں رپورٹ جمع کرائی جانے والی رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئی تاہم اس رپورٹ کے بارے میں ایاز صادق اور عمران خان کے وکلا کے جانب سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں
عمران خان کے وکیل انیس ہاشمی نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ ’این اے 122 میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے ایک لاکھ 36 ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ 370 ووٹ ایسے ہیں جن کا شناختی کارڈ نمبر کاؤنٹر فائل پر درج ہی نہیں ہے۔‘
حلقہ این اے 122 میں ومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کامیاب ہوئے تھے
وکیل کے مطابق 6123 ووٹ غیر تصدیق شدہ شناختی کارڈز پر ڈالے گئے ہیں جو کہ بوگس ووٹ ہیں۔
جبکہ دوسری جانب ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق کا نادرا کی رپورٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ’ایک لاکھ 84 ہزار ووٹوں میں سے صرف 51 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ باقی تمام ووٹوں کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
علی صادق کے بقول رپورٹ کے مطابق ڈالے گئے ووٹ کے انگوٹھے کے نشان کا کاؤنٹر فائل کے انگوٹھے کے نشان کے ساتھ بھی موازنہ کیا گیا ہے اور ’جتنے بھی ووٹوں کی جانچ پڑتال کی گئی وہ سارے کے سارے تصدیق ہوئے ہیں یعنی غیر تصدیق شدہ کا نمبر ہے صفر۔‘
الیکشن ٹریبیونل نے اِنتخابی عذرداری پر مزید کاروائی 16 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔
الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں گذشتہ انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم دیا چار دسمبر 2014 کو دیا تھا۔
خیال رہے کہ چند دن پہلے ہی الیکشن ٹربیونل نے اِنتخابی بے ضابطگیوں کے باعث لاہور کے حلقہ این اے 125 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

READ TAKA TUK.2/8

                                        

guys only four yours are remaining

#LIVEANDLETTOLIVE پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا تاریخ اشاعت :  22  مئ  2015 ل لاہور………لوٹ آیا وہ دن جس کا تھا چھ سال سے انتظار ، غیر ملکی ٹیم پھر ایک بار پاکستانی گراؤنڈ میں اترے گی ،قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا ۔کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے ۔رپورٹ کے مطابقزمبابوے کرکٹ ٹیم کی گرم جوشی سے پاکستان کے میدانوں پر چھ سال سے جمی انتظار کی برف پگھل گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج مقابلہ ہے دونوں ٹیموں کا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں،کھلاڑی پُر عزم بھی ہیں اور پرُجوش بھی۔اپنے میدانوں پر اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع کوئی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ شائقین بھی بے چینی سے میچ کے انتظار میں ہیں۔آج کے میچ میں پہلی گیند گرتے ہی دُنیا کو پیغام پہنچ جائے گا کہ یہ ملک نہ صرف کرکٹ کے لیے محفوظ ہے بلکہ یہاں کے شائقین بھی مہمانوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔