Skip to main content

isis in trouble

#LIVEANDLETTOLIVE

دولتِ اسلامیہ کےنائب سربراہ ’فضائی حملے میں مارے گئے‘

  • 13 مئ 2015
حالیہ ہفتوں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عبدالرحمان مصطفیٰ دولتِ اسلامیہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے
عراق کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے نائب سربراہ ہلاک ہو گئے ہیں۔
عراقی وزارت دفاع کے مطابق امریکی قیادت میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے یہ کارروائی کی۔
وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل تحسین ابراہیم کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے نائب سربراہ عبدالرحمان مصطفیٰ محمد شمالی علاقے تل عفر‎ کی ایک مسجد میں موجود تھے جب انھیں نشانہ بنا گیا۔
عبدالرحمان مصطفیٰ ابو علاء الفعری کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملے کے نتیجے میں مسجد میں موجود دیگر درجنوں شدت پسند بھی مارے گئے۔
حالیہ ہفتوں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عبدالرحمان مصطفیٰ دولتِ اسلامیہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
گذشتہ ہفتے ہت امریکی وزارت خارجہ نے عبدالرحمٰن مصطفیٰ کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے 70 لا کھ کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
مریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’دولت اسلامیہ اجتماعی پھانسیوں، قتل عام، ظالمانہ کارروائیوں، غارت گری، ریپ اور بچوں کے قتل کے لیے ذمہ دار ہے۔‘
شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس گروپ کے خلاف امریکی قیادت میں قائم اتحاد فضائی کارروائیاں کر رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

READ TAKA TUK.2/8

                                        

guys only four yours are remaining

#LIVEANDLETTOLIVE پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا تاریخ اشاعت :  22  مئ  2015 ل لاہور………لوٹ آیا وہ دن جس کا تھا چھ سال سے انتظار ، غیر ملکی ٹیم پھر ایک بار پاکستانی گراؤنڈ میں اترے گی ،قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا ۔کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے ۔رپورٹ کے مطابقزمبابوے کرکٹ ٹیم کی گرم جوشی سے پاکستان کے میدانوں پر چھ سال سے جمی انتظار کی برف پگھل گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج مقابلہ ہے دونوں ٹیموں کا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں،کھلاڑی پُر عزم بھی ہیں اور پرُجوش بھی۔اپنے میدانوں پر اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع کوئی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ شائقین بھی بے چینی سے میچ کے انتظار میں ہیں۔آج کے میچ میں پہلی گیند گرتے ہی دُنیا کو پیغام پہنچ جائے گا کہ یہ ملک نہ صرف کرکٹ کے لیے محفوظ ہے بلکہ یہاں کے شائقین بھی مہمانوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔