Skip to main content

AXACT is ghar ko ag lag gai ghar ky chrag sy

#LIVEANDLETTOLIVE

yasir-l1.jpg

دبئی: ایگزیکٹ کے سابق ملازم یاسر جمشید کا گلف نیوز کو انٹرویو




نیویارک ٹائمز کو ایگزیکٹ کے بارے میں معلومات دینے والے یاسر جمشید نے خلیجی اخبار گلف نیوز کو انٹرویو دیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ وہ ایگزیکٹ کے بارے میں انکشافات کرکے فراڈ کا شکار افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ گلف نیوز کو انٹرویو میں یاسر جمشید نے بتایا کہ وہ ایگزیکٹ میں کوالٹی کنٹرول افسر کی حیثیت سے کام کرتے تھے اور ان کا کام ایگزیکٹ کے سیلزایجنٹ اور ڈگری خریدنے والوں کی گفتگو سننا تھا، سیلزایجنٹ جعلی نام استعمال کرتے اور پروفیسر ہونے کا دعویٰ کرتے تھے۔ یاسر جمشید کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ میں 2000 ملازم کام کرتے ہیں، 970 سیلزایجنٹ ہیں، سیلز ٹیم کے لیے روزانہ 40 ہزار ڈالر کا ہدف جبکہ ہرسیلز ایجنٹ کو روزانہ 299 ڈالر کا ہدف دیا جاتا تھا۔ایگزیکٹ کے ملازم خود کو امریکی سرکاری اہلکار ظاہر کرتے تھے۔ایگزیکٹ کے سابق ملازم نے مزید بتایا کہ ان کے پاس فراڈ کے شکار 22 افراد کی معلومات ہیں۔ ان 22 افراد سے ایگزیکٹ نے 6 لاکھ ڈالر ہتھیائے۔ العین کی ایک خاتون نے تین سال میں 18 جعلی ڈگریاں خریدیں۔ یاسر جمشید کا کہنا تھا کہ انھیں دھمکیاں مل رہی تھیں اس لیے وہ بیوی بچوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات آگئے۔ یاسر جمشید نے کہا کہ ایگزیکٹ دبئی میں کام کرنے والے چند افراد کے نام جانتے ہیں۔ دبئی کے حکام ایگزیکٹ ایل ایل سی کے بارے میں تحقیقات کریں، وہ ان کو معلومات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔گلف نیوز کے مطابق یاسر جمشید نے ایگزیکٹ میں اپنی ملازمت کے شواہد بھی پیش کیے۔

Comments

Popular posts from this blog

CLASH BETWEEN PMLN AND PTI IN ABBOTABAD

#LIVEANDLETTOLIVE ایبٹ آباد میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، چار ہلاک بلدیاتی انتخابات کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر سے چند کلومیٹر دور پہاڑی علاقے نگاتی گاؤں میں پیش آیا۔ ایبٹ آباد صدر تھانے کے انچارج پرویز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہارے ہوئے امیدوار چوہدری ساجد نے جیتنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر اپنے ساتھیوں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس...

MEDIA MINISTER