Skip to main content

guys only four yours are remaining

#LIVEANDLETTOLIVE


t20_l

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

لاہور………لوٹ آیا وہ دن جس کا تھا چھ سال سے انتظار ، غیر ملکی ٹیم پھر ایک بار پاکستانی گراؤنڈ میں اترے گی ،قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا ۔کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے ۔رپورٹ کے مطابقزمبابوے کرکٹ ٹیم کی گرم جوشی سے پاکستان کے میدانوں پر چھ سال سے جمی انتظار کی برف پگھل گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج مقابلہ ہے دونوں ٹیموں کا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں،کھلاڑی پُر عزم بھی ہیں اور پرُجوش بھی۔اپنے میدانوں پر اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع کوئی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ شائقین بھی بے چینی سے میچ کے انتظار میں ہیں۔آج کے میچ میں پہلی گیند گرتے ہی دُنیا کو پیغام پہنچ جائے گا کہ یہ ملک نہ صرف کرکٹ کے لیے محفوظ ہے بلکہ یہاں کے شائقین بھی مہمانوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔

Comments

Popular posts from this blog

CLASH BETWEEN PMLN AND PTI IN ABBOTABAD

#LIVEANDLETTOLIVE ایبٹ آباد میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، چار ہلاک بلدیاتی انتخابات کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر سے چند کلومیٹر دور پہاڑی علاقے نگاتی گاؤں میں پیش آیا۔ ایبٹ آباد صدر تھانے کے انچارج پرویز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہارے ہوئے امیدوار چوہدری ساجد نے جیتنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر اپنے ساتھیوں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس...

MEDIA MINISTER