جاپان میں سات اعشاریہ آٹھ کی شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس نے دارالحکومت ٹوکیو میں عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
امریکی جيالوجیكل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 تھی اور اس کا مرکز دارالحکومت ٹوکیو سے 874 کلومیٹر دور تھا۔
فرانسسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں زلزلے کے باعث تقریباً ایک منٹ تک عمارتیں لرزتی رہیں۔
فی الحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور سونامی وارننگ بھی جاری نہیں کی گئی ہے۔
#LIVEANDLETTOLIVE ایبٹ آباد میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، چار ہلاک بلدیاتی انتخابات کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر سے چند کلومیٹر دور پہاڑی علاقے نگاتی گاؤں میں پیش آیا۔ ایبٹ آباد صدر تھانے کے انچارج پرویز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہارے ہوئے امیدوار چوہدری ساجد نے جیتنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر اپنے ساتھیوں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس...
PM Nawaz Sharif chairs a High level meeting to monitor the implementation of National Action Plan #PMforPeace pic.twitter.com/tVzHg9p9hh — PML(N) [Official] (@pmln_org) January 21, 2015
Comments
Post a Comment