Skip to main content

NAP in action

#LIVEANDLETTOLIVE
khi-overall_l.jpg



کراچی: مختلف علاقوں میں آپریشن، 40افراد زیرحراست، مقابلے میں 1ملزم ہلاک

کراچی………گلبرگ بلاک5 اور موسی گوٹھ کے علاقوں میں 2گھنٹے سے زائد چلنے والے آپریشن میں پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جبکہ کاروائی کے اختتام پر پولیس نے 40مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر گلبرگ تھانے منتقل کردیا، جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب اور اس سے پہلے لیاری میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 1ملزم ہلاک 2گرفتار کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھنے والا ملزم ہلاک ہوگیا ہے، جس کی شناخت الن عرف چکمار کے نام سے ہوئی ہے، ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، تاہم کاروائی کے دوران گینگ وار کے 2ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے گرنیڈ لانچر، آوان بم، دستی بم، 9ایم ایم پسٹل گولیوں سمیت برآمد کرلیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

PINJUIN K JAZERRAY PR.14/7

#LIVEANDLETTOLIVE                                                    

RISE IN PATROL PRICES

#LIVEANDLETTOLIVE آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے تک اضافے کا امکان اسلام آباد……..عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیںانڈسٹری ذرائع کے مطابق اب تک کے امپورٹ اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت پانچ روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کے 6 روپے 20 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے جبکہ ایچ او بی سی 11 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت ڈیزل پر 37 ،جبکہ پیٹرول پر 21 فیصد سیلز ٹیکس میں کمی کر کے قیمتیں بڑھنے سے روک سکتی ہے ،تاہم ٹیکس آمدن کم ہونے کے باعث وزارت خزانہ کی طرف سے ایسی کسی بھی تجویز کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

STORY OF PINDI METRO

#LIVEANDLETTOLIVE AT LAST CM PUNJAB GIVES THE EXACT DATE OF INAUGURATION OF PINDI METRO