Skip to main content

there is no security problem in pakistan . imran tahir

#LIVEANDLETTOLIVE

پاکستان میں آزاد پھررہا ہوں جس کا مطلب یہاں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں،عمران طاہر

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مئ 2015
پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے زمبابوے کا دورہ سنگ میل ثابت ہوگا،جنوبی افریقی کرکٹر۔

لاہور: پاکستانی نژاد جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ میں پاکستان میں بغیر سیکیورٹی کے گھوم پھر رہا ہوں جو یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ یہاں سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں۔
لاہور میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار کی کرکٹ اکیڈمی میں گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے زمبابوے کا دورہ پاکستان سنگ میل ثابت ہوگا جس کے بعد دیگر ٹیموں کو بھی ملک میں لانے کے لئے راہ ہموار ہوگی اور میری دعائیں اور امید ہے کہ زمبابوے کا دورہ پاکستان کامیاب ہوگا جس کے بعد پاکستان میں ایک مرتبہ پھر عالمی کرکٹ کے دروازے کھلیں گے۔
پاکستان ڈومسٹک کرکٹ کے حوالے سے تجویز دیتے ہوئے عمران طاہرکا کہنا تھا کہ پی سی بی کو ڈومسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، اگر کرکٹ میں بہتری لانی ہے تو فرسٹ کلاس کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

CLASH BETWEEN PMLN AND PTI IN ABBOTABAD

#LIVEANDLETTOLIVE ایبٹ آباد میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، چار ہلاک بلدیاتی انتخابات کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر سے چند کلومیٹر دور پہاڑی علاقے نگاتی گاؤں میں پیش آیا۔ ایبٹ آباد صدر تھانے کے انچارج پرویز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہارے ہوئے امیدوار چوہدری ساجد نے جیتنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر اپنے ساتھیوں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس...

MEDIA MINISTER