Skip to main content

sardar gee

#LIVEANDLETTOLIVE

                  sikh-beaten-british_l.jpg

نسل پرستی کے شکار سکھ نوجوان نے حملہ آوربرطانوی کی پٹائی کردی

لندن…….برطانیہ میں نسل پرستی کے شکار سکھ نوجوان نے حملہ کرنے والے برطانوی لڑکے کی اچھی خاصی پٹائی کر ڈالی۔ برطانیہ میں ایشائی افراد کو طنز و تحقیر کا اکثر و بیشتر نشانہ بنایا جاتا ہے، کچھ روز قبل ایسا ہی واقعہ برطانیہ کے ایک اسکول کے باہر پیش آیا، جب ایک گورے نے سکھ نوجوان پر پہلے تو طنز یہ جملے کسے پھر اس پر حملہ کردیا، لیکن سکھ نوجوان بھی تیار تھا۔ حملے کا ایسا جواب دیا کہ برطانوی نوجوان کو ہار مانتے ہی بنی۔ سوشل میڈیا پر سکھ نوجوان کے ایکشن کی ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

CLASH BETWEEN PMLN AND PTI IN ABBOTABAD

#LIVEANDLETTOLIVE ایبٹ آباد میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، چار ہلاک بلدیاتی انتخابات کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر سے چند کلومیٹر دور پہاڑی علاقے نگاتی گاؤں میں پیش آیا۔ ایبٹ آباد صدر تھانے کے انچارج پرویز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہارے ہوئے امیدوار چوہدری ساجد نے جیتنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر اپنے ساتھیوں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس...

MEDIA MINISTER