Skip to main content

CH NISAR IS BACK

#LIVEANDLETTOLIVE


Ch-Nisar_l2.jpg

دہشتگردوں کا مقصد قوم کو مفلوج اور تقسیم کرنا ہوتاہے ، وزیر داخلہ

راولپنڈی ……وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد دہشت پھیلاکر قوم کو مفلوج اور تقسیم کرنا ہوتا ہے ، واقعات کے بعد استعفوں کے مطالبات ان کے مقاصد کو پورا کرتےہیں ، آخری دہشتگرد کے خاتمےتک اُن کیخلاف جنگ جاری رہے گی اور ہم یہ جنگ جیت کر رہینگے۔ راولپنڈی کے علاقہ کل سیداں میں ورکرز سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے دنیا بھر میں ہوتے ہیں، وہاں کوئی استعفی نہیں مانگتا ،یہ جو انقلاب کے دعوے کرتے ہیں یہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے ، نئی سیاسی جماعت بھگوڑے سیاستدانوں کو اکٹھاکرنے کا جگتو فرنٹ ہے ۔وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ ملک میں چن چن کر بے گناہ لوگوں کو قتل کیا جاتا ہے ،کرسچین،شیعہ اور اسماعیلیوں کو ماراگیا، اقتدار سنبھالا تو ہر روز دھماکے ہوتے تھے، سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ،مطمئن نہیں ہونا چاہیے ، مزید کام کی ضرورت ہے ، آرمی ،انٹیلی جنس ادارے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر دہشتگرد حملے روک سکتے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ یہاں صوبائی وزرائے اعلیٰ سے استعفے طلب کیے جارہے ہیں ، میں اس عمل کی حمایت نہیں کرتا ۔تحریک انصاف سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی جماعت سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک فین کلب ہے ، اس پارٹی میں سیاست نام کی کوئی چیز نہیں ، یہ جماعت گالم گلوچ ، دبائو اور دھرنا دینے کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، کل اگر اقتدار اس پارٹی کے نزدیک آیا تو پورے ملک میں دھرنے ان کے گلے پڑینگے، انقلاب لانا ہوتا تو خیبر پختونخوا میں انقلاب لاچکے ہوتے۔

Comments

Popular posts from this blog

CLASH BETWEEN PMLN AND PTI IN ABBOTABAD

#LIVEANDLETTOLIVE ایبٹ آباد میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، چار ہلاک بلدیاتی انتخابات کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر سے چند کلومیٹر دور پہاڑی علاقے نگاتی گاؤں میں پیش آیا۔ ایبٹ آباد صدر تھانے کے انچارج پرویز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہارے ہوئے امیدوار چوہدری ساجد نے جیتنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر اپنے ساتھیوں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس...

MEDIA MINISTER