Skip to main content

CH NISAR IN KARACHI

#LIVEANDLETTOLIVE

حالیہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے، چوہدری نثار

کراچی ……وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائینگے۔ سانحہ صفورا پر رینجرز ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مثبت سمت میں ہونے والی تحقیقات سے دہشتگردوں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے رینجرز ہیڈکوارٹر کراچی میں سانحہ صفورہ گوٹھ اور ہائی پروفائل واقعات پر بریفنگ دی۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ کو سانحہ صفورہ گوٹھ اور ہائی پروفائل اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نےانہیں شہر میں جاری آپریشن اور اس میں ہونے والی گرفتاریوں سے بھی آگاہ کیا۔چوہدری نثار علی خان نے رینجرز کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

PINJUIN K JAZERRAY PR.14/7

#LIVEANDLETTOLIVE                                                    

RISE IN PATROL PRICES

#LIVEANDLETTOLIVE آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے تک اضافے کا امکان اسلام آباد……..عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیںانڈسٹری ذرائع کے مطابق اب تک کے امپورٹ اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت پانچ روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کے 6 روپے 20 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے جبکہ ایچ او بی سی 11 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت ڈیزل پر 37 ،جبکہ پیٹرول پر 21 فیصد سیلز ٹیکس میں کمی کر کے قیمتیں بڑھنے سے روک سکتی ہے ،تاہم ٹیکس آمدن کم ہونے کے باعث وزارت خزانہ کی طرف سے ایسی کسی بھی تجویز کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

STORY OF PINDI METRO

#LIVEANDLETTOLIVE AT LAST CM PUNJAB GIVES THE EXACT DATE OF INAUGURATION OF PINDI METRO