Skip to main content

toward new pakistan

#LIVEANDLETTOLIVE
            apc-end_l.jpg


پاک چین اقتصادی راہ داری کے روٹ پر تمام سیاسی پارٹیاں متفق


آاقتصادی راہداری کے روٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہوگیا۔ سب سے پہلے مغربی روٹ کی تعمیر کی جائے گی ، یہ روٹ میانوالی سے براستہ ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور کوئٹہ سے ہوتا ہوا گوادرجائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہےکہ صوبوں کے خدشات دور کرنے کے لیے ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہوگیا اور طے پایا کہ مغربی روٹ سب سے پہلے مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نواز شریف نے بتایاکہ مغربی روٹ حسن ابدال، میانوالی، ڈیرہ اسماعیل خان اور ژوب سے ہوتا ہوا گوادر تک جائے گا، منصوبے کی نگرانی اور مشاورت کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے گی جبکہ صوبوں کے خدشات دور کرنے کے لیے ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اجلاس کو بتایا کہ چین نے اقتصادی راہداری کی صورت میں انمول موقع فراہم کیا، مساویانہ ترقی کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے اقتصادی راہداری منصوبے کی حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

PINJUIN K JAZERRAY PR.14/7

#LIVEANDLETTOLIVE                                                    

RISE IN PATROL PRICES

#LIVEANDLETTOLIVE آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے تک اضافے کا امکان اسلام آباد……..عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیںانڈسٹری ذرائع کے مطابق اب تک کے امپورٹ اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت پانچ روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کے 6 روپے 20 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے جبکہ ایچ او بی سی 11 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت ڈیزل پر 37 ،جبکہ پیٹرول پر 21 فیصد سیلز ٹیکس میں کمی کر کے قیمتیں بڑھنے سے روک سکتی ہے ،تاہم ٹیکس آمدن کم ہونے کے باعث وزارت خزانہ کی طرف سے ایسی کسی بھی تجویز کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

STORY OF PINDI METRO

#LIVEANDLETTOLIVE AT LAST CM PUNJAB GIVES THE EXACT DATE OF INAUGURATION OF PINDI METRO