Skip to main content

RISE IN PATROL PRICES

#LIVEANDLETTOLIVE
petroleum-price-l.jpg


آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے تک اضافے کا امکان

اسلام آباد……..عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک بھر میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 11 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیںانڈسٹری ذرائع کے مطابق اب تک کے امپورٹ اعداد و شمار کے مطابق پیٹرول کی قیمت پانچ روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کے 6 روپے 20 پیسے تک بڑھ سکتی ہے۔ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے جبکہ ایچ او بی سی 11 روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق حکومت ڈیزل پر 37 ،جبکہ پیٹرول پر 21 فیصد سیلز ٹیکس میں کمی کر کے قیمتیں بڑھنے سے روک سکتی ہے ،تاہم ٹیکس آمدن کم ہونے کے باعث وزارت خزانہ کی طرف سے ایسی کسی بھی تجویز کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

CLASH BETWEEN PMLN AND PTI IN ABBOTABAD

#LIVEANDLETTOLIVE ایبٹ آباد میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، چار ہلاک بلدیاتی انتخابات کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر سے چند کلومیٹر دور پہاڑی علاقے نگاتی گاؤں میں پیش آیا۔ ایبٹ آباد صدر تھانے کے انچارج پرویز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہارے ہوئے امیدوار چوہدری ساجد نے جیتنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر اپنے ساتھیوں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس...

MEDIA MINISTER