Skip to main content

NAP IN PESHAWAR

#LIVEANDLETTOLIVE
police-operation_l.jpg

پشاور:پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن 100مشتبہ افراد گرفتار

پشاور……….پشاورکینٹ سرکل میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 100مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران 3رکنی ڈکیت گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کینٹ سرکل کے مختلف تھانہ جات غربی، شرقی، پشتخرہ اور گلبرگ میں کیا گیا۔ جس دوران 100مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 25 افغان باشندے شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم تھے،ان کے قبضہ سے 5پستولیں، 1رائفل اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ آپریشن کے دوران 3رکنی ڈکیت گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جو کینٹ کے علاقوں میں ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

CLASH BETWEEN PMLN AND PTI IN ABBOTABAD

#LIVEANDLETTOLIVE ایبٹ آباد میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تصادم، چار ہلاک بلدیاتی انتخابات کے بعد سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 24 ہو گئی ہے پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے روز سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعے میں ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ ایبٹ آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کو شہر سے چند کلومیٹر دور پہاڑی علاقے نگاتی گاؤں میں پیش آیا۔ ایبٹ آباد صدر تھانے کے انچارج پرویز خان نے بی بی سی کو بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ہارے ہوئے امیدوار چوہدری ساجد نے جیتنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں پر اپنے ساتھیوں سمیت خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے چار کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس...

MEDIA MINISTER