حالیہ ہفتوں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عبدالرحمان مصطفیٰ دولتِ اسلامیہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر کام کر رہے تھے
عراق کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے نائب سربراہ ہلاک ہو گئے ہیں۔
عراقی وزارت دفاع کے مطابق امریکی قیادت میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے یہ کارروائی کی۔
وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل تحسین ابراہیم کے مطابق دولتِ اسلامیہ کے نائب سربراہ عبدالرحمان مصطفیٰ محمد شمالی علاقے تل عفر کی ایک مسجد میں موجود تھے جب انھیں نشانہ بنا گیا۔
Comments
Post a Comment