Skip to main content

and thats the correct no about karachi attack

#LIVEANDLETTOLIVE

کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ، 43 افراد ہلاکشیئر

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح صفورا چورنگی پر ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا جب تین موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے جائے وقوعہ کے دورے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ مختلف ہسپتالوں سے اب تک 43 افراد کی ہلاکت اور 13 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ اوروں کی تعداد چھ تھی جنھوں نے بس کو روکا، پہلے بس کے ڈرائیور کو گولی ماری اور پھر بس میں گھس کر بلاتفریق فائرنگ کی۔
غلام حیدر جمالی کے مطابق حملہ آوروں نے اس کارروائی میں نائن ایم ایم پستول استعمال کیے۔
اس سے قبل ایس ایس پی ملیر کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 25 مرد اور 16 خواتین شامل ہیں۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنھیں قریب واقع میمن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
حملے کا نشانہ بننے والی مذکورہ بس میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 60 سے زیادہ افراد سوار تھے جو الاظہرگارڈن سے عائشہ منزل پر واقع اسماعیلی جماعت خانے کی جانب جا رہے تھے۔
فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنھیں قریب واقع میمن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
حملے کے بعد بس کا زخمی ڈرائیور خود بس چلا کر قریب واقع میمن ہسپتال لے کر پہنچا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حملے کا نشانہ بننے والی بس میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 60 سے زیادہ افراد سوار تھے
پی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ قائم علی شاہ نے جیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر یہ منصوبہ بندی سے کی گئی کارروائی لگتی ہے اور حملہ آور راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ریجن کے ڈی آئی جی سے تین دن میں رپورٹ طلب کی ہے جبکہ ہلاک شدگان کو پانچ پانچ لاکھ روپے بطور زرِ تلافی دیے جائیں گے

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

guys only four yours are remaining

#LIVEANDLETTOLIVE پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا تاریخ اشاعت :  22  مئ  2015 ل لاہور………لوٹ آیا وہ دن جس کا تھا چھ سال سے انتظار ، غیر ملکی ٹیم پھر ایک بار پاکستانی گراؤنڈ میں اترے گی ،قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا ۔کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے ۔رپورٹ کے مطابقزمبابوے کرکٹ ٹیم کی گرم جوشی سے پاکستان کے میدانوں پر چھ سال سے جمی انتظار کی برف پگھل گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج مقابلہ ہے دونوں ٹیموں کا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں،کھلاڑی پُر عزم بھی ہیں اور پرُجوش بھی۔اپنے میدانوں پر اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع کوئی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ شائقین بھی بے چینی سے میچ کے انتظار میں ہیں۔آج کے میچ میں پہلی گیند گرتے ہی دُنیا کو پیغام پہنچ جائے گا کہ یہ ملک نہ صرف کرکٹ کے لیے محفوظ ہے بلکہ یہاں کے شائقین بھی مہمانوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔