Skip to main content

national action plan in action

#LIVEANDLETTOLIVE

کراچی مدرسے پر چھاپہ، نوے طالب علم گرفتار

  • 8 گھنٹے پہلے
اہلسنت و الجماعت کے مدرسے پر چھاپے میں کئی طالب علم گرفتار ہو گئے ہیں
اہلسنت و الجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی کا کہنا ہے کہ گلشن معمار میں ایک مدرسے سے مولانا منظور مینگل سمیت نوے کے قریب طلبہ کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے یہ کارروائی کی ہے، اس کے علاوہ اہل سنت و الجماعت کے مقتول رہنما ڈاکٹر فیاض کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا، حالانکہ وہاں صرف خواتین موجود تھیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے واضح کیا کہ اہل سنت و الجماعت کا اسماعیلیوں سے کبھی کوئی جھگڑا نہیں رہا وہ چار دیواری کے اندر اپنی رسومات ادا کرتے ہیں۔
دوسری جانب رینجرز کے اعلامیے کے مطابق سہراب گوٹھ، نیو سبزی منڈی اور آس پاس کے علاقے میں کالعدم جماعتوں کی پناہ گاہوں پر چھاپے مارکر 70 کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم اس اعلامیے میں کسی مدرسے کا ذکر نہیں کیاگیا۔ رینجرز ترجمان سے ٹیلیفون پر رابطہ کی متعدد بار کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔

Comments

Popular posts from this blog

MEDIA MINISTER

guys only four yours are remaining

#LIVEANDLETTOLIVE پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا تاریخ اشاعت :  22  مئ  2015 ل لاہور………لوٹ آیا وہ دن جس کا تھا چھ سال سے انتظار ، غیر ملکی ٹیم پھر ایک بار پاکستانی گراؤنڈ میں اترے گی ،قذافی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ایکشن شام سات بجے شروع ہوگا ۔کرکٹ شائقین کا جوش عروج پر ہے ۔رپورٹ کے مطابقزمبابوے کرکٹ ٹیم کی گرم جوشی سے پاکستان کے میدانوں پر چھ سال سے جمی انتظار کی برف پگھل گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج مقابلہ ہے دونوں ٹیموں کا سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں،کھلاڑی پُر عزم بھی ہیں اور پرُجوش بھی۔اپنے میدانوں پر اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع کوئی بھی ضائع نہیں کرنا چاہتا، یہی وجہ ہے کہ شائقین بھی بے چینی سے میچ کے انتظار میں ہیں۔آج کے میچ میں پہلی گیند گرتے ہی دُنیا کو پیغام پہنچ جائے گا کہ یہ ملک نہ صرف کرکٹ کے لیے محفوظ ہے بلکہ یہاں کے شائقین بھی مہمانوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان یہ معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔